لاہور بورڈ کے میٹرک پیپرز کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری، درخواستیں 8 اگست تک وصول

جمعرات 24 جولائی 2025 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدوار 8 اگست 2025 تک پیپرز کی ری چیکنگ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ری چیکنگ کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ پورٹل کے ذریعے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک پرچے کی ری چیکنگ فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ اگر کسی پرچے کی مارکنگ میں غلطی ثابت ہو جاتی ہے تو متعلقہ امیدوار کو اس پیپر کی ری چیکنگ فیس واپس کر دی جائے گی۔طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں جمع کروا دیں کیونکہ مقررہ مدت کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔لاہور بورڈ کی جانب سے یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد شفافیت اور طلبہ کے اعتماد کو بحال رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :