ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیر شاہ روڈ پر ضبط شدہ اور ایکسپائر شدہ کروڑوں مالیت کی اشیاء تلف

جمعرات 24 جولائی 2025 22:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ملتان کسٹمز (انفورسمنٹ) نے ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیر شاہ روڈ پر ضبط شدہ اور ایکسپائر شدہ کروڑوں مالیت کی اشیاء تلف کر دی۔جس میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اور غیر قانونی اشیاء کو افسران کی نگرانی میں سرکاری طور پر تلف کیا گیا۔ان اشیاء میں 175,334 سگریٹوں کے آئوٹرز، 10,160 بیگ پان کے (203,214 کلوگرام)،497 بیگ چائنا سالٹ (12,425 کلوگرام)،26,897 گٹکا،چبانے والے تمباکو اور شیشہ فلیورز کے پیکٹس،258 کارٹن سگریٹ ریپ پیپر (6,946 کلوگرام)،121 بیگ خراب شدہ خشخاش کے بیج (3,361 کلوگرام)،94 بیگ ایکسپائرڈ سکمڈ دودھ (1,200 کلوگرام)،499 بیگ خراب شدہ وی پاو?ڈر (9,880 کلوگرام)،83 کارٹن کینولا،71,850 جنسی ادویات کی گولیاں،21 کارٹن ایکسپائرڈ کاسمیٹکس اور 5,880 کریم کے ٹکڑے شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیف کلکٹر کسٹمز(انفورسمنٹ)باسط مقصود عباسی کی رہنمائی میں تقریب کی میزبانی کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) ملتان سمیر مستنصر تارڑ اور ان کی ٹیم نے کی۔جس میں ایڈیشنل کلکٹر سید عطرت حسین،ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز مقبول احمد بلوچ،ڈپٹی کلکٹر جواد الحسن،آکشنر انچارج رمضان سیال،کسٹم انسپکٹر محمد صمد،محمد عابد،معزز سول جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ،ایئرپورٹ کسٹمز ملتان،اینٹی نارکوٹکس فورس،ایف آئی اے،سٹی پولیس،ڈپٹی کمشنر آفس،انٹیلی جنس سمیت دیگر محکموں کے افسران شامل تھے۔

چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ)باسط مقصود عباسی نے کسٹمز (انفورسمنٹ) کی انتھک کوششوں کو بہت سراہا اور کہا کہ کلکٹریٹ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ کے ساتھ ریونیو جنریشن میں شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ تقریب کا اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :