سمر سپورٹس کیمپس سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

جمعرات 24 جولائی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کو سپورٹس سکھانے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری روزانہ کی بنیاد پر کیمپس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، اتھلیٹکس، فٹ بال، تائیکوانڈو، باکسنگ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، ٹینس، کرکٹ، آرچری، ووشو، سکواش اور یوگا سمر سپورٹس کیمپس 7اگست تک جاری رہیں گے۔

جمعرات کے روزکنٹیکٹ باڈی سنٹر میں باکسنگ کیمپ میں کوچ محمد ایوب نے بچوں کو پنچ مارنے اور مکے سے بچنے کی تکینک سکھائیں، فٹ بال کیمپ میں کوچ شہزاد اصغر نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز کروائیں، پنجاب سٹیڈیم میں بچوں کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ بھی کروایا گیاجبکہ تائیکوانڈو کیمپ میں کوچ رئیس الرحمن نے بچوں کو سیلف ڈیفنس کے طریقے سکھائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بیڈمنٹن سمر کیمپ میں کوچز نے بچوں کو ریکٹ کے استعمال کے طریقے سکھائے جبکہ ٹیبل ٹینس کیمپ میں کوچز نے بچوں کے درمیان میچز کروائے ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں اور کھلاڑی ریگولر کیمپس میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں،کھلاڑیوں کی روازنہ کی بنیاد پر حاضری بھی لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، امید ہے اگلے سمر سپورٹس کیمپس میں کھلاڑیوں کی تعداد دگناہوگی۔

متعلقہ عنوان :