ی*فیسکونے مالی سال2024-25میںبلنگ کولیکشن کی مد میں 594ارب94کروڑ60لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

جمعرات 24 جولائی 2025 23:10

G فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے مالی سال2024-25میںبلنگ کولیکشن کی مد میں 594ارب94کروڑ60لاکھ روپے کی ریکوری کر لی جو کہ مالی سال 2023-24کے مقابلے میں 4ارب4کروڑ 30لاکھ روپے زیادہ ہے۔ یہ ریکوری گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر سے بلنگ کولیکشن کی مد میں کی گئی ۔اس سلسلے میںچیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجنئیر محمد عامر نے بتایا کہ2023-24میں بلنگ کے مقابلے میں ریکوری کا شارٹ فال 19.9ارب کاتھا جبکہ سال2024-25 میں نہ صرف اس کوریکورکیا گیا بلکہ 2.8ارب روپے بقایا جات کی مدمیں مزید ریکورکئے گئے جس کی وجہ سے فیسکومجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ڈسکو زکی ایفیشنٹ لسٹ میںسرفہرست رہی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2024-25میں گورنمنٹ سیکٹرکو 25,279ملین روپے اور پرائیویٹ سیکٹر کو565,624ملین روپے کی بلنگ کی گئی جبکہ گورنمنٹ سیکٹر سے 25,842ملین روپے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سی569,103ملین روپے کی ریکوری کی گئی اس طرح فیسکو نے اضافی 4,043ملین روپے کی ریکارڈ کولیکشن کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ سال2024-25میں 14428ملین یونٹس کی بجلی فروخت کی گئی جبکہ سال2023-24میں فیسکو نے 14191ملین یونٹس بجلی فروخت کی جوکہ 237ملین یونٹس زیادہ ہیں۔

اسی طرح فیسکو نے صرف جون 2025کے دوران مستقل نادہندگان سے 484.57ملین روپے کی ریکوری کی۔ انھوں نے بتایا کہ گذشہ مالی سال2024-25 میں 11120بجلی چوروں سے 25.63ملین یونٹس کی مد میں1365.13ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ سال2023-24 کے دوران 10428بجلی چوروں سے 24.20ملین یونٹس کی مد میں 1148.80ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال میں فیسکو نے ریجن بھر 3لاکھ 13ہزار سے زائد گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل، ٹیوب ویل اور دیگر بجلی کے نئے کنکشن بھی لگائے جس سے بجلی کی طلب میں 1039.96میگاواٹ کا اضافہ ہوا

متعلقہ عنوان :