انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے

جمعہ 25 جولائی 2025 00:10

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 133 رنز درکار ہیں۔ بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے 166 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 94 رنز بنا کر ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے اینشل کمبوج کا شکار بن گئے۔

(جاری ہے)

زیک کرولی 84 رنز بنانے کے بعد روندرا جدیجا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اولی پوپ 20 اور جو روٹ 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رشبھ پنٹ 54، شردل ٹھاکر 41، واشنگٹن سندر 27 اور روندرا جدیجا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔