فیصل آباد پولیس کی کارروائی، قتل اور ڈکیتی کے اشتہاری 5 ملزمان گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 11:24

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کے اشتہاری 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا، ڈجکوٹ، سٹی جڑانوالہ اور تاندلیانوالہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں قتل اور ڈکیتی کے 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روشن والا سب انسپکٹر حق نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزمان ظفر اقبال اور مانک شیر کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان تھانہ روشن والا کے مقدمہ 911/25 بجرم 302/148/149ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔مقتولین لشکر علی اوراللہ دتہ جو اپنی مزدوری کرنے جارہے رہے تھے تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،وجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ او ڈجکوٹ سب انسپکٹر طارق امیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم لیاقت علی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ 1332/21 بجرم 302/311/34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم لیاقت علی نے غیرت کے نام پر سمیرا بی بی کو ٹوکے کا وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ محمد شاہد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ ڈکیتی کے اشتہاری ملزم حسنین کو 3 ساکن بعد گرفتار کرلیاملزم تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مقدمہ 937/22 بجرم 392 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم حسنین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینا اور فرار ہو گئے تھے۔ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر شعیب احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کے اشتہاری ملزم عبدالغفور کو 2 سال بعد گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے مقدمہ 984/23 بجرم 395/412ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ارشاد حسین سے ملزمان نے نقدی 90ہزار روپے زیور اور3موبائل فون اسلحہ کے زور پرچھین لیے تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف دستیاب ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔