آئرلینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ہفتہ کو کھیلاجائےگا

جمعہ 25 جولائی 2025 11:38

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) آئرلینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل )ہفتہ کو سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ کے مقام پر کھیلاجائےگا۔زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 2ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم نے زمبابوے کی ویمنز ٹیم کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ ون ڈے سیریز میں مہمان زمبابوے کی خواتین ٹیم کو چیپو موگیری تیریپانو لیڈ کریں گی جبکہ میزبان آئرلینڈ ویمنز ٹیم کو گیبی لیوس لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ 28 جولائی کو سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :