میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی زیر صدارت تحصیل کونسل کا اجلاس، سابق قراردادوں پر عمل درآمد کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی زیر صدارت تحصیل کونسل ایبٹ آباد کا اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل ممبران سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اراکین تحصیل کونسل ایبٹ آباد نے اپنی اپنی ویلج کونسلوں میں درییش عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا تفصیل سے اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس ممبران کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مختلف مسائل کے حوالہ سے تحصیل کونسل میں پیش کی گئی ان کی قراردادوں پر ضروری عمل درآمد کروا کر ان کو نتائج سے آگاہ کیا جائے جس پر میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے تمام ممبران کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اجلاس سے قبل سابق قراردادوں پر عمل درآمد کروا کر متعلقہ ممبران کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحصیل میونسپل آفیسر ایبٹ آباد کی جانب سے پیش کی گئی دیگر سرکاری قراردادوں کو بھی ممبران تحصیل کونسل نے بحث مباحثہ کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :