جیکب آبادمیں گھریلو پریشانیوں سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی

جمعہ 25 جولائی 2025 12:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) جیکب آبادمیں گھریلو پریشانیوں سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی علاقے گڑہی حسن سرکی میں نوجوان حضور بخش سرکی نے خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا واقعے کے بعد نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مقتول نوجوان کے والد غوث بخش سرکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے خود پر فائر کرکے خودکشی کی تاہم وہ اس کی وجہ سے لاعلم ہیں ، ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان گھریلو پریشانیوں اور ذہنی دباؤ سے شدید متاثر تھا جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :