محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں ’’اندھیر نگری چوپٹ راج‘‘کا نظام،کوئی پوچھنے والا نہیں

گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ کا لیب اسسٹنٹ محمود انٹرکالج ملوٹ میں ڈیوٹی سرانجام دینے لگا انٹرکالج ملوٹ کے پرنسپل اعجاز کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہورہا ہے ،اہلیان دھیرکوٹ کا احتجاج کا اعلان

جمعہ 25 جولائی 2025 13:40

دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں ’’اندھیر نگری چوپٹ راج‘‘ کا نظام-محکمہ تعلیم تحصیل دھیرکوٹ کے حکام کی آنکھیں اور کان بند،کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں - گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ کا لیب اسسٹنٹ گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے لگا جبکہ تنخواہ ڈگری کالج دھیرکوٹ میں کام کی لے رہا ہی-گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ کا لیب اسسٹنٹ محمود گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ کے پرنسپل محمد اعجاز کی ملی بھگت سے اپنی ڈیوٹی گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ کی بجائے گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ سرانجام دے رہا ہی-پرنسپل محمد اعجاز آزاد کشمیر کا شائد پہلا پرنسپل ہے جس کے خلاف ان کی حرکتوں کیخلاف کئی احتجاج بھی ہو چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل گورنمنٹ گرلز کالج ملوٹ کی طالبات نے بھی سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا تھا لیکن محکمہ تعلیم آزاد کشمیر نے کبھی کوئی انکوائری کرنا گواراہ نہیں کیا-اب گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ کے لیب اسسٹنٹ محمودکوپرنسپل محمد اعجاز کا اپنی ایما اور اپنی پاور پر گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ میں تعینات کرنا محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کے منہ پر طمانچہ ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم آزاد کشمیرکے حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی -اہلیان دھیرکوٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام کو چاہئے کہ وہ فوری طور پردھیرکوٹ کے کسی مقامی پڑھے لکھے نوجوان کو لیب اسسٹنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعینات کر کے لیب اسسٹنٹ محمود کو فارغ کرے کیونکہ وہ تو یہاں پر ڈیوٹی ہی نہیں دے رہا صرف تنخواہ یہاں سے لیتا ہی-اہلیان دھیرکوٹ کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ تعلیم نے لیب اسسٹنٹ محمود اور پرنسپل محمد اعجاز کے خلاف کارروائی نہ کی تو پھر ہم سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوں گے لہذا ادارے کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ فوری طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج دھیرکوٹ میں نیالیب اسسٹنٹ تعینات کری-