راجستھان ،ا سکول کی چھت گرنے سے 4بچے ہلاک درجنوں زخمی

کلاس روم کی چھت اچانک گرنے سے کم سے کم4بچے ہلاک اور بڑی تعداد میں بچے ملبے تلے دب گئے

جمعہ 25 جولائی 2025 13:41

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں ایک سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے کم سے کم 4بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں پیپلوڈی میں جمعہ کی صبح سرکاری پرائمری اسکول کے ایک کلاس روم کی چھت اچانک گرنے سے کم سے کم4بچے ہلاک اور بڑی تعداد میں بچے ملبے تلے دب گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس وقت چھت گری اس وقت کلاس روم میں تقریبا 60طلبا موجود تھے۔ملبے سے اب تک 8بچوں کو زندہ نکالا جا چکا ہے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی عمارت کافی پرانی اور خستہ حال تھی، جس کی بروقت مرمت نہیں کرائی گئی تھی۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بارہا شکایتوں کے باوجودانتظامیہ نے اسکول کی عمارت کی مرمت کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :