2025ء میٹرک کے شاندار نتائج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی تعلیمی اداروں کے سربراہان واساتذہ کو مبارکباد

جمعہ 25 جولائی 2025 13:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) 2025ء میٹرک کے شاندار نتائج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعیدہ عندلیب شعبہ ( نسواں)کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو مبارکباد۔انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور آذاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے سالانہ نتائج کا گزشتہ کل اعلان کر دیا ہی-ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکولز شعبہ نسواں ضلع کوٹلی نے امسال شاندار نتائج دئیی-نتائج،سائنس 88%،آرٹس 82%،مجموعی نتائج 85%کامیابی کا سارا کریڈٹ سربراہان ادارہ جات،ٹیچنگ سٹاف،طالبات اور والدین کو جاتا ہے جس کے لئے سب کو مبارکباد - ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سعیدہ عندلیب نے حتی المقدور کوشش کہ ہے کہ ہر سال بہتر سے بہترین نتائج دوں اور ایسا اللہ پاک کے فضل اور اداروں اور حکام بالا کے تعاون سے ممکن ہوتا رہا-نتائج ہسٹری سال2021=56%،سال2022=77%،سال2023=82%،سال 2024=76%اور امسال2025=85%یاد رہے راقمہ سے متعلقہ نتائج2023,2022 اور2025ء کے ہیں اور ان سالوں میں الحمد للہ ہر سال رزلٹ بہتری کی طرف جاتا رہاڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسعیدہ عندلیب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت اور محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :