چیچہ وطنی،پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 25 جولائی 2025 13:41

چیچہ وطنی،پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) چیچہ وطنی سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کاسراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی تفتیش کے دوران اچانک چھاپے مار کر دو ملزمان عثمان اور شاہد کو گرفتار کرلیا،ملزموں کے قبضہ سے10لاکھ روپے مالیت کی 10چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ملزم عثمان گروہ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :