عظمت آل نبی کانفرنس 30 جولائی کو جامع مسجد محمدی میر عالم ٹائون جھنگی ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی

جمعہ 25 جولائی 2025 15:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) عظمت آل نبی کانفرنس 30 جولائی کو جامع مسجد محمدی میر عالم ٹائون جھنگی ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔ تقریب بزم حسان ایبٹ آباد کے سرپرست قاضی سید محمد احمد الحسینی کے زیراہتمام بدھ کو بعد از نماز عشامنعقدہ ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما علامہ اﷲ وسایا، مفتی مولانا شہاب الدین خانقاہ موسیٰ زئی شریف اور پیر سید محمود الحسن شاہ ہوں گے۔

قاری سید انوارالحق شاہ بخاری تلاوت فرمائیں گے جبکہ مولانا قاری شاہد عمران عارفی حمد و نعت پیش کریں گے۔ پروفیسر معوذ علی کاظمی شاہ اور ثناءخواں و رسول سید اعجاز حسین کاظمی (آزاد کشمیر) میں پروگرام میں شرکت فرمائیں گے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنی آمد کو یقینی بنائیں۔