کراچی،جمشید ڈویژن پولیس کارروائی،2 لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران2 لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ بہادرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم عدنان ولد معشوق کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم قبل از بھی مقدمہ الزام نمبر 53/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ میں تھانہ بہادر آباد سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم مزمل ولد مجاہد کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔