اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا خیرمقدم

جمعہ 25 جولائی 2025 15:23

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیاں تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی منصفانہ منتقلی کی حمایت کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) کے مطابق سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے دوربڑے معاشی بلاکس کی حیثیت سے یہ ضروری ہے کہ چین اور یورپی یونین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں کہ برازیل میں COP30 موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرے ۔

سیکریٹری جنرل نے تمام G20 ممالک سے اس اپیل کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ دس سال کے لئے اپنے ہاں معاشی شعبے کے حوالے سے ایسی تجاویز پیش کریں جن میں ماحول کے لئے نقصان دہ کاربن گیسوں کے خراج میں کمی کے ساتھ ساتھ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سے کم رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔ \932