صادق خان کو سرکاری ضیافت میں مدعو نہ کرنے پر برطانیہ کی خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

پیر 22 ستمبر 2025 18:15

صادق خان کو سرکاری ضیافت میں مدعو نہ کرنے پر برطانیہ کی خودمختاری پر ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)صادق خان کو سرکاری ضیافت میں مدعو نہ کرنے پر برطانیہ کی خاموشی سے برطانیہ کی آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت پر سوال اٹھنے لگے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ونڈسر کیسل میں دی گئی سرکاری ضیافت میں لندن کے میئر صادق خان کو مدعو نہ کرنے پر برطانوی حکومت کی خاموشی نے سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تنقیدی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صادق خان کو شرکا کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ براہِ راست صدر ٹرمپ کی خواہش پر کیا گیا تھا، جس کی تصدیق انہوں نے واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں بھی کی۔ اس معاملے پر حکومتِ برطانیہ کے مقف نہ دینے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔