گلستان معذورین ادارہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے ،راجویر سنگھ

جمعہ 25 جولائی 2025 15:41

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ نے کہا ہے کہ گلستان معذورین ادارہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے جس کے لیے ادارے کے منتظمین قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان معذورین ادارہ میرپورخاص کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے ادارے کے درپیش مسائل حل کرانے کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق اقبال ڈیتھو، سماجی ورکر زاہدہ ڈیتھو،فاروق حیات، ادارے کے عہدیداران حفیظ سورھیو، نوازسورھیو، ملک قمر الدین، صلاح الدین، فیصل بروہی، جمعہ خان، رفیق قریشی، نوید مگسی ، اور جیرام نے مشیر راجویر سنگھ کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پہنائیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ،کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران امام بلوچ،ملک اقبال، رضی انصار، امجد سومرو، وسیم الدین اور خصوصی افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :