ہسپتال انتظامیہ آنے والے ہر مریض کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، ایڈیشنل کمشنرساہیوال

جمعہ 25 جولائی 2025 16:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آنے والے ہر مریض کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے عملے پر زور دیا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو بہترین علاج کی سہولیات مہیا کی جائیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے انتظامی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔