ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حارث علی میاں ہمراہ سول جج مشتاق احمد نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ

جمعہ 25 جولائی 2025 17:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حارث علی میاں ہمراہ سول جج مشتاق احمد نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جیل ہذا میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔خواتین وارڈ کا دورہ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیے ۔ہسپتال کچن اسیران کا وزٹ کیا اور وہاں پر تیار شدہ سالن اور روٹی چیک کی اور کھانے کے معیار کو سراہاہسپتال وارڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی ہسپتال میں ڈسپنسری میں موجود ادویات کو چیک کیااور لیبارٹری کی سہولت کو بھی چیک کیا اور ساتھ ہی سیل بلاکس کابھی وزٹ کیا ۔

نو عمر بچوں کے سکول کا دورہ کیا اوراُن کی کلاسز کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پی سی او کا دورہ کیا اور اسیران کو دی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کو سراہااور ساتھ ملاقات شیڈ اور ویٹنگ شیڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پر ائے اسیران کے لواحقین کے مسائل دریافت کیے اور اطمینان کا اظہار کیا۔اسی طرح جیل ہذاپر قائم شدہ باربر ٹریننگ کلاس ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس اور موٹر سائیکل مکینک ٹریننگ کلاس کا وزٹ کیا اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی اور جیل انتظامیہ کے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف و توصیف کی اور جیل کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا اور معمولی نوعیت کے کیسزز میں ملوث دو اسیران کو فوری رہا کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔\378

متعلقہ عنوان :