ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،06 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 25 جولائی 2025 17:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 06 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نائید احمد سکنہ بانڈہ منیر خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 03 کلو 20 گرام چرس،سرفراز سکنہ سرائے نعمت خان سے 03 کلو 440 گرام چرس اور خرم سکنہ بانڈہ منیر خان سے 02 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے ایک کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث اشتیاق احمد سکنہ غازی سے 01 کلو 429 گرام چرس،شاہ ذیب سکنہ خالو اور ابرار سکنہ غازی کے قبضہ سے 525 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔