راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ 25 جولائی 2025 22:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں 40 کے قریب بچے موجود تھے جن میں سے 17 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعض زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے کلاسز میں موجود تھے، حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور متعدد بچوں کے اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :