Live Updates

چینی کے بعد گھی کی قیمت میں بھی اضافہ، فی کلو 6 روپے 20 پیسے مہنگا

جمعہ 25 جولائی 2025 22:28

چینی کے بعد گھی کی قیمت میں بھی اضافہ، فی کلو 6 روپے 20 پیسے مہنگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ملک بھر میں چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع ہو گیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن طاہر ثقلین بٹ کے مطابق درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلوگرام قیمت 525 روپے تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر ثقلین بٹ نے بتایا کہ مختلف گھی ساز کمپنیاں قیمتوں میں مزید اضافے کے عندیے دے رہی ہیں، جس کے باعث بازار میں گھی کے نرخ آئندہ دنوں میں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا چاہیے، تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے۔کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر کمپنیاں ازخود نرخ بڑھا رہی ہیں، جس سے نہ صرف دکاندار متاثر ہو رہے ہیں بلکہ صارفین بھی شدید پریشان ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مداخلت نہ کی گئی تو گھی کی قیمت 550 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :