Live Updates

لاہور میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

جمعہ 25 جولائی 2025 22:28

لاہور میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ شہر لاہور میں ایک بار پھر قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

برائلر گوشت کی نئی قیمت 584 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 271 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 398 روپے، برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو اور انڈوں کی قیمت 270 روپے فی درجن تھی۔شہریوں نے روز بروز بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ مہنگائی کے اس نئے طوفان نے متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات