رائزنگ اسٹار اکیڈمی واشک میں فی میل تقریری مقابلہ

ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی کاایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

جمعہ 25 جولائی 2025 23:24

واشک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)رائزنگ اسٹار اکیڈمی واشک میں ایک پروقار بچیوں کا تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اکیڈمی کی طالبات نے بھرپور اعتماد اور شاندار انداز میں انگریزی تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ اس بامقصد علمی و تربیتی پروگرام کی مہمانِ خصوصی ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر زابد علی ریکی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ "جب میں نے واشک کی بچیوں کو انگریزی میں تقریر کرتے سنا تو دل خوشی سے بھر آیا۔

میں رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ واشک میں معیار تعلیم بہتری کی طرف گامزن ہے۔ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، صرف مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے انہوں نے رائزنگ اسٹار اکیڈمی کے بانی یعقوب بلوچ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے کچے اور خستہ حال کمروں میں بچیوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے دن رات محنت کی، جو قابلِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نے مزید کہا کہ "جب سے عوام نے مجھے نمائندگی کا موقع دیا، میری اولین ترجیح تعلیم اور صحت کے شعبے رہے ہیں۔ ہم نے ایسے کئی اسکولوں کی عمارتیں فعال کیں جو برسوں سے ویران تھیں، وہاں اساتذہ تعینات کیے، اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایاپروگرام کے اختتام پر ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکیو دیگر نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے اکیڈمی کے لیے ایک لاکھ روپے نقد امداد دینے کا اعلان کیا۔

اس تقریب میں جمعیت علمائے اسلام واشک کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی یار محمد محمد حسنی، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی میر بشارت اللہ آلہ زئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر بلوچ، مولوی حق نواز، مولوی غلام اللہ مدنی، میر حمل، حافظ ضیاء اللہ آلہ زئی، عبید مینگل، نجیب بلوچ، ماسٹر چراغ الدین، حبیب ساسولی، خدابخش و دیگر معززین بھی شریک تھے۔

ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے ڈائریکٹر آئی ایم پی ایس اکیڈمی منیر احمد کی خصوصی دعوت پر اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیمی ماحول کو سراہادورے کے موقع پر جمیعت علماء اسلام واشک کے جنرل سیکرٹری مولوی یار محمد محمد حسنی، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی میر بشارت اللہ آلہ زئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر بلوچ، چیف آفیسر غلام سرور رند، مولوی غلام اللہ مدنی، مولوی حق نواز، خدابخش، حبیب ساسولی، عبید مینگل، نجیب کریم سمیت دیگر معززین بھی ہمراہ تھے۔

ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی نے اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے تعلیمی ادارے واشک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کی ترقی اور بقا میری اولین ترجیح ہے، اور ان کو ہر حال میں آباد رکھوں گا۔" انہوں نے اکیڈمی کے لیے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی میر بشارت اللہ آلہ زئی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر بلوچ نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی نے بعدازاں اکیڈمی کی کمپیوٹر لیب اور خواتین کے لیے قائم لائبریری کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔