حکومت عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے اراضی متاثرین کومعاوضے کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے،ظاہر شاہ

متاثرین کی مشاورت سے ایک حل تجویز کر کے اس سلسلے میں بننے والی وزارتی کمیٹی کو پیش کیاجائے گا،،وزیرخوراک خیبرپختونخوا

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ حکومت عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے اراضی متاثرین کے مسائل سے آگاہ اور انکو ان کے زمینوں کے معاوضے کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے۔ متاثرین کی مشاورت سے ایک حل تجویز کر کے اس سلسلے میں بننے والی وزارتی کمیٹی کو پیش کیاجائے گا۔

وہ کمشنر آفس مردان میں مختلف یونیورسٹیوں کے متاثرین ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد، ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اظہر رحیم، ڈسٹرکٹ اٹارنی ارشد عالم کے علاؤہ متعلقہ حکام اور متاثرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی اور باچا خان میڈیکل کالج سمیت مختلف منصوبوں کے اراضی متاثرین کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگی نہ ہونے اور پے در پے رقم کافی بڑھ چکی ہی. انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں ایک قابل عمل رپورٹ مرتب کر کے منسٹیریل کمیٹی میں پیش کر تے ہوئے ادائیگی کی راہ ہموار کی جائے گی۔