ایبٹ آباد میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون جاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 12:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) کمشنر ہزارہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے سب انسپکٹر نسیم خان نے ایک کارروائی کرتے ہوئے عثمانیہ ہوٹل کے قریب جمیل وائپ سٹور اور جدون پلازہ فیز ٹو میں واقع آر ٹی سن ویپ کمپنی کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں سٹورز پر سکولوں اور کالجوں کے طلباءکو غیر قانونی طور پر ویپ فروخت کئے جانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

سب انسپکٹر نسیم خان کا کہنا ہے کہ کمشنر ہزارہ کے احکامات پر ویپ، شیشہ کیفے اور نشہ آور اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے بھی گذارش کی گئی ہے کہ وہ ایسے مقامات کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے دور رکھا جا سکے۔