دوحہ مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھنے لگے تو امریکہ پیچھے ہٹ گیا، حماس کی تنقید

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:50

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حماس کے ایک ذمہ دار نے دوحہ مذاکرات میں امریکہ کے تازہ کردار اور اقدام کے حوالے سے سٹیو وٹکوف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حماس ذمہ دار نے کہا وٹکوف دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے اس کے باوجود امریکی ٹیم کو واپس بلایا ہے اور وہ حقائق کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں۔

حماس کے عہدے دار باسم نعیم کا یہ مقف اس کے بعد سامنے آیا ہے جب ان کے بقول دوحہ مذاکرات میں پیش رفت کا دن رہا مگر اس کے باوجود امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطی نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو دوحہ سے واپس آنے کا کہہ دیا اور ساتھ ہی مذاکراتی عمل آگے بڑھنے میں حماس کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے متبادل آپشنز بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

باسم نعیم نے کہا وٹکوف کا یہ بیان مکمل طور ان حقائق اور تناظر کے برعکس ہے جو دو روز قبل تک ہونے والے دوحہ مذاکرات میں پیش رفت کی صورت سامنے آیا تھا۔ اس ہونے والی پیش رفت سے سٹیو وٹکوف بھی پوری طرح آگاہ تھے۔ مگر وہ اسرائیلی پوزیشن کے ساتھ جا کھڑے ہوئے۔ ان کے بیانات منفی اور مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سے متصادم ہیں۔ ان کی منطق محض اسرائیلی حمایت اور اسرائیلی پوزیشن کو جواز بخشنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہ کہا دو ہفتے جاری رہنے والے دوحہ مذاکرات میں اب اسی وجہ سے جمود آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :