ذہنی مریض بھائی کے ہاتھوں ذہنی مریضہ بہن قتل، زنجیروں سے باندھ کر رکھا جاتا ہے

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سکھر کے نواحی علاقے فقیرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب ملزم رزاق چاچڑ نے 30 سالہ بہن رضیہ پر پے در پے خنجر کے وار کیے۔زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں اور اسے اکثر زنجیروں میں باندھ کر رکھا جاتا تھا۔متاثرہ خاندان کے سربراہ، مقتولہ کے والد پٹھان چاچڑ نے بتایا کہ نہ صرف ملزم بلکہ خاندان کے دیگر افراد بشمول مقتولہ رضیہ بھی ذہنی مریض تھے۔ والد کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے درمیان آئے روز جھگڑے معمول کا حصہ تھے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم کی ذہنی حالت سے متعلق میڈیکل معائنہ بھی کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :