سیالکوٹ پولیس نے 27 اشتہاریوں سمیت 47 مجرمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "کرائم فری پنجاب" کے تحت سیالکوٹ پولیس کی جانب سے مجرمانہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 47 خطرناک مجرموں گرفتار کرلیا جن میں 27 اشتہاری اور 20 خطرناک مجرمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل سے جاری رہیں گی۔