اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ نے اسرائیل سے الزمات کاثبوت مانگ لیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:18

․ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل سے ان الزام کے شواہد طلب کیے ہیں جو اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدادی شعبے پر حماس کے ساتھ تعلقات رکھنے کے حوالے سے لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے اس خط میں دیکھی ہے جو اقوام متحدہ کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے نام لکھا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈینون نے الزام لگایا تھا کہ فلیچر اور 'اوچھا' اب غزہ میں غیر جانبدار نہیں رہے ہیں۔ کیونکہ 'اوچھا' کے سینکڑوں کارکن حماس کے ساتھ تعلق کی وجہ سے مشتبہ ہو چکے ہیں۔اسرائیلی سفیر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 'اوچھا' کے سٹاف کے لیے ویزوں کی مدت صرف ایک ماہ تک محدود رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :