پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کا دفتر نئی جگہ منتقل

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈز ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) کے تحت قائم دفتر کو نئی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسانوں، پیسٹیسائیڈز ڈیلرز اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب دفتر ادارہ تجرباتی فارم برائے دالیں و آلو، ساہووالی، پسرور روڈ، سیالکوٹ میں منتقل ہو گیا ہے جہاں 28 جولائی بروز سوموار سے تمام سرکاری امور اور عوامی خدمات انجام دی جائیں گی۔

ڈاکٹر مقصود احمد نے تمام پیسٹیسائیڈز ڈیلرز، کمپنی نمائندگان، کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ آئندہ تمام معاملات کے لیے نئے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ خدمات میں بہتری اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :