سب ڈویژنل مجسٹریٹ آٹھ مقام کے پبلک سروس گاڑیوں کے کرایہ نامے جاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:21

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سب ڈویژنل مجسٹریٹ آٹھ مقام نے ضلع ہذا میں پبلک سروس گاڑیوں کے کرایہ نامے جاری کردیئے۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور عوامی سہولیات کے پیش نظربسوں، کوسٹروں اور ہائی ایس کیلئے کرایہ جات تعین کردیئے۔

(جاری ہے)

آٹھ مقام سے شاہکوٹ 30آٹھ مقام سے کنڈلشاہی50 آٹھ مقام تابانڈی، زیروپوائنٹ 110 آٹھ مقام سیماری 140آٹھ مقام تادنجر40آٹھ مقام تانگدر 60آٹھ مقام تادواریاں 150آٹھ مقام تادودھنیال190آٹھ مقام سالخلہ 40 آٹھ مقام تاجورا 90آٹھ مقام میرپورہ باڑیاں 130آٹھ مقام تاچلہانہ190آٹھ مقام تاکیرن50آٹھ مقام تالوات80آٹھ مقام تاچانگن 160 روپے تعین کردیاگیاہے۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے طلباء وطالبات سے اصل کرایہ سے نصف وصول کرنے اور کرایہ نامہ کو نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ کرایہ سڑک کی گریڈنگ / فیول کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیاہے۔ کرایہ پر عملدرآمدنہ ہونے کی صورت میں شہری ذیل نمبرات پر اطلاع کریں۔ 05821-920005-05821-930000-05821-9200002۔

متعلقہ عنوان :