
او آئی سی-کامسٹیک اور نِنگبو یونیورسٹی کا مشترکہ بایومیڈیکل اے آئی کورس کا آغاز
ہفتہ 26 جولائی 2025 17:00

(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابق تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ کورس بین الاقوامی سائنسی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اٴْن کا کہنا تھا کہ اے آئی بایئومیڈیکل تحقیق اور شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے، جو بیماریوں کی تشخیص، دوا کی دریافت، پیش گوئی پر مبنی تجزیہ اور انفرادی علاج جیسے شعبوں میں نمایاں ہے۔ کورس کے قواعد و ضوابط کے مطابق، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے شرکاء کو کم از کم 80 فیصد سیشنز میں حاضری دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب سے چین کے ممتاز سائنسدانوں نے بھی خطاب کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی میں چین اور او آئی سی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق نِنگبو یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری کے چیف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر لیو شِن مِن نے کہا کہ بایئومیڈیکل شعبے میں ترقی کے لیے عالمی سطح پر تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں آن لائن شرکت کرنے والی مہمانِ خصوصی اکیڈیمیشن پروفیسر ڈاکٹر ڑاؤ یوفین، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری ٹیکنالوجی، نے کہا کہ مستقبل کے ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری ہی عالمی صحت کے شعبے میں جدت کا ضامن ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بعد ازاں اسٹیٹ کی کیمیکل آنکو جینومکس لیبارٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یوزونگ چن نے کورس کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور پہلا تکنیکی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے کیمیکل جینومکس اور دوا سازی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی اجلاس کا اختتام براہِ راست سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جسے منتظمین نے اسلامی دنیا اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ کی جانب ایک موثر علمی پیش رفت قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
ن لیگ سوشل میڈیا اکاونٹ کا عمران خان کے بیٹوں پر "حرام کھانا" کھانے کا الزام غلط نکلا؟
-
عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں،ان کا نام لاٹری کے ٹکٹ کی طرح بِکتا ہے
-
مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا
-
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنےکا فیصلہ
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
-
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وزیر خارجہ کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دے دیا
-
امریکا میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی طرح عمران خان کو بھی درست سزا دی گئی ہے
-
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی
-
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
-
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.