وزیراعلیٰ سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:18

وزیراعلیٰ سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلی سطح کے وفد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی- ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو روآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی-وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی ہسپتال،جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اورہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھی-بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیاگیا-ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کاپہلا صوبہ ہے۔

لاہورمیں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔

(جاری ہے)

چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

لاہور میں نواز شریف کینسرہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔ پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہاکہ لاہور وہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی وثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا- ڈاکٹر ایکارٹ ورزنرنے کہاکہ ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ڈاکٹر سٹفن مائیکل فسٹر نے کہاکہ پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اورکینسر ہسپتال میں کم وسائل کے ساتھ بہترین علاج قابل تحسین ہے۔ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے اشتراک کارکررہاہے۔