Live Updates

سیلاب نے وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا،مشکل وقت میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کریں گے‘احسن اقبال

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:18

سیلاب نے وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا،مشکل وقت میں کسانوں ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب نے وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا،مشکل وقت میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی بحالی کے مختلف پروگرامز بارے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضلع نارووال میں سیلاب نے وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے،جس کی وجہ ہے ہمارا کسان مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے کسان کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد مہیا کریں تاکہ وہ مختلف فصلوں کی بہترین ورائیٹیز کاشت کرکے زیادہ منافع کمانے کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فور برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید قریشی نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو فصلیں کم ترین اخراجات کی بابت کاشت کرکے خوب منافع کمایا جاسکتا ہے کینولا ان فصلوں میں بہترین فصل ہے۔

اس فصل کو کم خرچ کے عوض سیلاب سے متاثرہ زمینوں میں اسی وتر پر کاشت کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر نارووال کے سیلاب متاثرین کیلئے 500ایکٹر میں کاشت کیلئے کینولا کا بیج فری مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے محکمہ زراعت توسیع کو دیہات کی سطح پر کمیٹیاں بناکر کینولا کی کاشت کو فروغ دینے بارے تلقین کی انکا کہنا تھا کہ کینولا کی کاشت نہ صرف کسانوں کی معاشی بحالی کا ذریعہ بنے گی بلکہ ملکی سطح پر خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و ممبر نیشنل اسمبلی چودھری انوار الحق،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،چئیرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم،ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا، ڈی پی او ملک نوید،ڈائریکٹر ایگریکلچر گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل اور فور برادرز کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے ممبران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات