سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:00

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقن ٹیم آخری اوور میں 7 رنز بنانے میں ناکام رہی۔ میٹ ہینری کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ریچن روندرا اور ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47، 47 رنز کی اہم اننگز کھیلیں جبکہ ٹم سیفرٹ نے 30 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جنوبی افریقی ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی۔ لوہان ڈری پریٹوریس نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ریزا ہینڈرکس نے 37 اور ڈیوالڈ بریوس نے 31 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :