سردار محمد صالح بھوتانی کی حب و گڈانی آمد ، مختلف شخصیات سے تعزیتیں

کیمپ آفس حب میں مختلف سیا سی و سما جی شخصیا ت و بھو تانی عوامی کا رواں کے ذمہ دارا ن و کارکنان سے ملاقاتیں

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سابق سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی حب و گڈانی آمد ، مختلف شخصیات سے تعزیتیں کی اور کیمپ آفس حب میں مختلف سیا سی و سما جی شخصیا ت و بھو تانی عوامی کا رواں کے ذمہ دارا ن و کارکنان سے ملاقاتیں کیں ،ہفتہ کے روز سابق سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے گڈانی کی ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ عبد الغنی بلوچ سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر وڈیرہ عطا اللہ بلوچ، وڈیرہ راشد انور بلوچ سمیت گڈانی کے علا قائی معززین کی کثیر تعداد موجود تھی بعدازاں سر دار محمد صالح بھو تانی نے پیر کس روڈ پر قائم کیمپ آفس میں حب ، گڈانی ، ساکر ان سمیت دیگر علا قوں سے آئے ہو ئے علا قائی معززین و معتبر ین ، بھو تانی عوامی کا رواں کے ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی مسائل، عوامی مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف علاقوں سے آئے ہو ئے علا قائی معززین سے ان کے مسائل سننے اور انھیں حل کر انے کی یقین دہا نی کر ائی جس پر انہوں نے سر دار محمد صالح بھوتانی کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر بھو تانی عوامی کا رواں کے سینئر رہنما حاجی اللہ بخش دلا ری ،صدیق چھٹہ، کونسلر فرمان سومار رونجھو ،کونسلر جعفر رند ، کونسلر لالہ سعید اللہ مینگل، کونسلر اسما عیل رند ، کونسلر حاجی محمد قاسم مری، چیئرمین یونین کونسل پنڑیا لو ہا رانی ، قادر بخش کولا ئی ، میر صفدر خا ن مگسی ، حاجی کریم چھٹہ ، سر ور رونجھو ، حاجی کریم لانگو ، شاہ ولی خلجی ، فرید دلا ری ، وسیم ایو ب رونجھو ، مصطفی انگا ریہ ، ما سٹر عبد القیوم ، حنیف بلوچ، یونس مینگل ، سابق کونسلر سر ور ساسولی ، میر اقبال لانگو،علاوالدین موسیانی، میر اسد چھٹہ،عبدالوہاب چھٹہ،خالد شیخ ،لاڈلہ نوید رند ، لالا سمیع اللہ مینگل،سید اشرف شاہ جیلانی،یونس شیخ، میر حاصل خان بزنجو، وڈیرہ جان محمد خاصخیلی،کاشف بلوچ،رشید بلوچ، خالد موندرہ،سکندر بلوچ،ذاکر موندرہ،سائیداد رند،حاصل بزنجو، ،نصر اللہ بند یجہ اکبر شیخ،کامریڈ دھنی بخش، بشیر رونجھو و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :