گنداواہ ،بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان پینے کے پانی کی قلت، متعدد افراد بے ہوش

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:20

جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) گنداواہ بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان پینے کے پانی کی قلت، متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل گنداواہ میں کیسکو کی جانب سے عوام کے ساتھ مبینہ ناانصافی اور بے حسی کا مظاہرہ، گزشتہ دو روز سے بجلی کی مکمل بندش نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مین لائن میں خرابی کے باعث پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، تاہم کیسکو حکام کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو ناقابلِ بیان مشکلات کا سامنا ہے۔شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہو چکے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں طبی سہولیات کی کمی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ عوامی حلقوں، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، مین لائن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری مزید اذیت سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :