فیصل کریم کنڈی کاعمرہ زائرین کی گاڑی کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےسعودی عرب میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے پرنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ایک مقدس سفر پر تھے ،ان کی ٹریفک حادثہ میں المناک موت پورے صوبے کے لیے دکھ کا باعث ہے۔