عوامی مسائل کے حل اور شہر کو صاف و شفاف بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ ٹیم پوری طرح متحرک ہے، عبدالرزاق ڈوگر

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور شہر کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ ٹیم پوری طرح متحرک ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے شہر میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرنے کے لیے مختلف علاقوں کا دورے کے موقع پر کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل منیجر آپریشنز انوار الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عبدالرزاق ڈوگر نے موقع پر موجود عملے سے صفائی کے معیار اور رفتار سے متعلق معلومات حاصل کیں اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہری علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی کوتاہی کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ نے عملے کے کام کو سراہا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی برقرار رکھنے میں ادارے سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :