Live Updates

ملتان میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث واسا میں ایمرجنسی نافذ ہے،ایم ڈی واسا

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں شہری علاقوں سے بروقت نکاسی آب اولین ترجیح ہے۔ ملتان میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث واسا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔سیوریج کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے واسا اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حالیہ اور آئندہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرذیشان شوکت گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد ندیم ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ محمد حفیظ لغاری، رانا محمد اکرام و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے مزید کہاکہ ہمارے دین میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہِ دیا گیا ہے اور اس ایمان کے رکھوالے سیور مین ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت گوندل نے بریفنگ کے د وران ملتان میں حالیہ موسلادھار بارش کے دوران قاسم پور روڈ، پیپلز کالونی، لطیف ٹاؤن اور شالیمار کالونی میں کراؤن فیلیرز کے واقعات رونما ہونے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر ایم ڈی واسا نے تمام کراؤن فیلیرز کے مقامات پر ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے، عارضی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا نے اور ہنگامی بنیادوں پر کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا بھی حکم دیا اس دوران ایم ڈی واسا نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیوریج سسٹم میں کوڑاکرکٹ، پلاسٹک بیگز،سالڈ میٹریل ہرگز نہ ڈالیں کیونکہ ان اشیاء کی وجہسے سیوریج لائنیں بند ہوجاتی ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کو بلکہ ادارے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات