زیارت کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیراہتمام یونین کونسل منہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام ،سینکڑوں افرادکی ن لیگ میں شمولیت

اتوار 27 جولائی 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) زیارت کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیراہتمام یونین کونسل منہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ تھے۔ اس موقع پر سوافراد نے جمعیت اوردیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا، پروگرام میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ اور دیگر مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔

اس موقع پرفوکل پرسن حاجی راز محمد دمڑ، ڈسٹرکٹ چئیرمین عبدالستار کاکڑ، وائس چیرمین حبیب اللہ پانیزئی، ملک ظاہر خان کاکڑ، ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی نزیر احمد پانیزئی، ملک محمد آصف ،محمد نور پانیزئی، یونین صدر روزے خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری داد محمد،مولوی نجم الدین ثاقب، گل محمد سارنگ زئی عبدالغفار، عزیزاللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ کاروان میں جوق درجوق عوام کی شمولیت ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کاروان تمام علاقوں اور قوم کا گلدستہ ہے یہ آبادی اور خوشحالی کا کاروان ہے اس کو مزید مظبوط اور مزید فعال کریں گے ،انہوں نے تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کاروان کو مزید فعال کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :