چھیڑخانی کی شکایت کیوں کی؟ سرگودھا میں اوباش نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا

خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار جارہی تھی کہ اس دوران ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی تھی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 جولائی 2025 11:24

چھیڑخانی کی شکایت کیوں کی؟ سرگودھا میں اوباش نوجوان نے خاتون کو قتل ..
سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار جارہی تھی کہ اس دوران ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد خاتون نے گھر والوں سے اس واقعے کی شکایت کی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری طرف پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں جس کا فائدہ اٹھاکر ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں پیلو وینس میں پیش آیا جہاں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 19اور 22 سال ہیں جن کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی نورپور تھل پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے بنعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :