بھارت،گوگل میپ کی غلط رہنمائی سے گاڑی ندی میں جا گری

فوری طور پر اخاتون کو زخمی حالت میں ریسکیو،گاڑی کو کرین سے نکالاگیا

اتوار 27 جولائی 2025 13:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث ایک خاتون اپنی گاڑی سمیت ندی میں جا گری۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے بیلابور میں پیش آیا، گوگل میپ خاتون کو بیلابور کے بے برج پر چڑھانے کے بجائے اس کے نیچے کی طرف دھرووتارا جیٹی کے قریب لے گیا۔

(جاری ہے)

خاتون راستے سے ناواقف تھیں، گوگل میپ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتی رہیں یہاں تک کہ ان کی گاڑی ندی میں جا گری، خوش قسمتی سے قریب موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زخمی حالت میں باہر نکالا، بعد ازاں کرین کی مدد سے گاڑی کو پانی سے نکالا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی کو کس طرح کرین سے باہر نکالا جا رہا ہے۔