آزادکشمیر پولیس کا تگڑا وار، حکومت کی کمر توڑ دی انوار سرکار مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور

حکومت اگر غفلت کرتی تو پولیس ملازمین کی تحریک کا خطرناک رخ اختیار کرنے کا اندیشہ تھا

اتوار 27 جولائی 2025 13:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) آزادکشمیر پولیس کا تگڑا وار، حکومت کی کمر توڑ دی انوار سرکار مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور، پولیس ملازمین ریاست کے دیگر اداروں کے ملازمین پر سبقت لے گئے جنھوں نے اکیس جولائی ریاست بھر ایک ہی اور پہلی بار منظم مضبوط پر زور پر امن طاقتور حقوق شو کرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جس پر حکومت پولیس ملازمین کے مطالبات ماننے پر مجبور ہوئی حکومت نے فوری اجلاس طلب کرکے کچھ مطالبات فوری منظور کر لئے کچھ چند دنوں میں حل کرنے کا عندیہ دیا پولیس کے اس احتجاج ہڑتال پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کارکن سول سوسائٹی نے بھر پور حمایت بھی کی جس سے پولیس مظاہرے کو مزید تقویت ملی اور حکومت کو راہ فرار کا کوئی موقع نہیں تھا حکومت اگر غفلت کرتی تو پولیس ملازمین کی تحریک کا خطرناک رخ اختیار کرنے کا اندیشہ تھا اس دوران سیاسی قیادت نے بھی حکومت پر بروقت شدید دباو بھی ڈالا کہ فی الفور پولیس ملازمین کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جاے ورنہ حکومت ذمہ دار ہو گی بالآخر کالی وردی کا جاندار احتجاج رنگ لے آیا اور پولیس ملازمین جائز حقوق لینے میں کامیاب ٹھہرے -