امریکہ سے بات چیت ثالث ممالک کے ذریعے جاری ہے،ایران

ماضی میں بھی ہم نے عمان کی ثالثی میں بات چیت کی ہے، اور موجودہ تبادلہ بھی اسی نوعیت کا ہے،تخت روانجی

اتوار 27 جولائی 2025 14:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانجی نے انکشاف کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بعض پیغامات کا تبادلہ ثالث ممالک کے ذریعے جاری ہے۔ عمان سمیت بعض ملکوں نے دونوں فریقوں کے درمیان پیغام رسانی میں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے ترکیہ کے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان بعض ممالک کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی ہم نے عمان کی ثالثی میں بات چیت کی ہے، اور موجودہ تبادلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔تخت روانجی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں استنبول میں یورپی ممالک پر مشتمل ٹرائک (برطانیہ، فرانس، جرمنی) کے ساتھ مذاکرات میں ایران نے یہ واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایرانی مقف کا لازمی جزو ہے، اور اسے کسی معاہدے سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی ملاقات کی تاریخ اور مقام طے نہیں ہوا، تاہم استنبول ایران اور یورپی فریقین دونوں کی ترجیح ہے۔