اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی و استحکام کیلئے اپنا نہایت موثر کردار ادا کر رہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)رحیم یار خان

اتوار 27 جولائی 2025 14:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)رحیم یار خان قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت متعلقہ محکموں کے حکام اور درخواست گزاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے بیرون ممالک مقیم افراد کی طرف سے مختلف شکایات کی سماعت کی اور ان پر مناسب احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی و استحکام کیلئے اپنا نہایت موثر کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :