ٹریفک پولیس کا اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

اتوار 27 جولائی 2025 15:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے شہر میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اتوار کو ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اوورلوڈ گاڑیاں نہ صرف سڑکوں کی تباہی کا سبب بنتی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ایسی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے جو مقررہ وزن سے تجاوز کر کے سامان لاد رہی ہیں۔ گاڑی کی حدود سے باہر خطرناک انداز میں لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ کئی گاڑیوں کو موقع پر چالان اور بند بھی کیا جا چکا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔