سالہ چینی کسان نے آبدوز تیار کرلی

آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ

اتوار 27 جولائی 2025 15:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ انکے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا، لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا، اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔

زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور انہیں اس معاملے سے جڑے سمندری کاموں کا تجربہ بھی ہے، وہ جانتے تھے کسی جہاز کو پانی میں چلانے کا نظام کس طرح کام کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے ایک بار یہ طے کرلیا مجھے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے کیا کچھ درکار ہوگا تو میرے ذہن میں اس کام کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن بھی آگئی۔ یہ آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :